بھٹکل 30؍ مئی 2022(فکروخبرنیوز) کیرئیر یاتر کے عنوان کے تحت بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن نے سگما فاؤنڈیشن بنگلور کے تعاون سے ایس ایس ایل سی اور پی یو سی کی تعلیم مکمل کرنے والے طلبہ کے لیے نیوشمس اسکول میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں امین مدثر صاحب نے بچوں کو ان کے کیرئر کے انتخااب کے تعلق سے بہترین معلومات فراہم کی۔ واضح رہے کہ امین مدثر سگما فاؤنڈیشن بنگلورو کے بانی اور کیرئیر کونسلر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اور نجی کمپنیوں و اداروں کی جانب سے فراہم کی جانے والی اسکالر شپ کے تعلق سے بتاتے ہوئے ان سے فائدہ اٹھانے کے طریقۂ کار پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ اپنی تعلیمی میدان میں خوب سے خوب تر محنت کریں۔
پروگرام کی صدارت کررہے مولانا عزیز الرحمن رکن الدین ندوی نے کہا کہ اس طرح کے پروگرام طلبہ کی رہنمائی کے لیے منعقد کیے جاتے رہے ہیں۔ اس طرح کے تربیتی پروگرام فیڈریشن کی جانب سے اس سے بھی قبل بھی منعقد کیے جاچکے ہیں اور اس سے طلبہ مستفید ہوچکے ہیں۔
نیو شمس اسکول کے پرنسپاال لیاقت علی نے کہا کہ کوالیٹی ایجوکیشن سے بچوں کا مستقبل سنورتا ہے، اس سلسلہ میں سب سے اہم بات ایس ایس ایل سی اور پی یوسی کے بات تعلیمی میدان کے انتخاب کا ہوتا ہے۔
اس موقع پر فیڈریشن کے ذمہ داران اور نیو شمس اسکول کے ذمہ داران وغیرہ بھی موجود تھے۔
Share this post
