گرمی کے موسم میں بلامذہب وملت پانی کی فراہمی پر بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کی خدمات قابلِ ستائش

مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل کی جانب سے تہنیتی نشست کا انعقاد 

بھٹکل 21/ جون 2019(فکروخبر نیوز)  گرمی کے موسم میں شہر کے اکثر علاقوں میں پانی کی قلت کی وجہ سے پریشان عوام کو پانی کی فراہمی کے لیے بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کی خدمات قابلِ ستائش ہیں۔ امسال گرمی کے شروعاتی دنوں ہی سے پانی کی قلت محسوس کی گئی اور جگہ جگہ پانی کی فراہمی کے لیے مختلف اداروں نے کوششیں بھی کیں جن میں بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کی خدمات فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ اس ادارہ کے ذمہ داران نے بلاتفریق مذہب وملت پانی کی فراہم بھر پور کوشش کی۔ سب سے خاص بات یہ رہی کہ گھر گھر جاکر پانی کی فراہمی کی وجہ سے عورتوں کو زیادہ سہولت پیدا ہوگئی ہے۔پانی فراہم کردہ علاقوں میں کچھ علاقے ایسے بھی ہیں جہاں کوئی بھی مسلم گھر نہیں ہے اس کے باوجود انسانیت کے لیے ان کی خدمات بھٹکل کی تاریخ میں لکھی جائیں گی۔سخت دھوپ اور پھر روزے کی حالت میں گھر گھر جاکر پانی کی فراہمی انسانیت کی عظیم خدمت ہے۔
     بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کی انہی خدمات کو دیکھتے ہوئے مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل کے ذمہ داروں نے ان نوجوانوں کی ہمت افزائی کرتے ہوئے ان کی خدمات کا اعترف کیا اور ایک مومنٹو اور سپاس نامہ پیش کرکے ان کی خدمات کو زندہئ جاوید بنادیا۔مذکورہ جماعت کے دفتر میں کل بعد عصر یہ تہنیتی نشست منعقد کی گئی جس میں قاضی مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل مولانا خواجہ معین الدین ندو ی مدنی، اور جماعت کے دیگر ذمہ داران موجود تھے۔ بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کی جانب سے اس کے صدر جناب امتیاز ادیاور اور جنرل سکریٹری جناب نصیف خلیفہ نے شرکت کی۔ 

Share this post

Loading...