انہیں اس کبڈی لیگ مقابلہ کے انعقاد پر خوشی محسوس ہورہی ہے اور امید ہے کہ کھلاڑی بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریاستی اور ملکی سطح کے کبڈی مقابلہ میں بھی منتخب ہوں گے ۔ افتتاحی نشست کے بعد مجلس اصلاح وتنظیم کے صدر جناب مزمل قاضیا نے باقاعدہ کبڈی مقابلہ کا افتتاح کیا ۔ پہلا مقابلہ سم اور امیج کے مابین ہواجس میں سم نے امیج کو شکست دی اسی طرح ایک اور مقابلہ میں ان بلس نے سیدانیس کو مات دے دی ۔ ملحوظ رہے کہ اس چار روزہ بھٹکل لیگ کبڈی مقابلہ میں کل دس ٹیمیں شرکت کررہی ہیں ۔ لیگ مقابلوں میں بہترین کارگردگی کی بنیاد پر سیمی فائنل کے لیے ٹیموں کا انتخاب کیا جائے گا ۔ افتتاحی اجلاس میں مہمان خصوصی کے طور پر وینکٹپا جو کہ اولمپک گولڈ میڈلسٹ ہیں شریک تھے۔
Share this post
