بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے صدر مولانا عزیز الرحمن رکن الدین نے سوشیل میڈیا پر نوجوانوں کے لیے دیا اہم پیغام

بھٹکل19؍ اکتوبر2023 (فکروخبرنیوز) بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے صدر مولانا عزیز الرحمن رکن الدین نے سوشیل میڈیا کے ذریعہ عوام الناس سے درخواست کی ہے کہ کم عمر لڑکوں کو ہر گز دو پہیہ والی گاڑیاں نہ دیں۔ انہوں نے قانون پر عمل کرتے ہوئے ہیلمٹ پہننے کی طرف سے عوام کی توجہ مبذول کرائی ہے اور اپنی اپنی گاڑیوں کے دستاویزات درست رکھنے کی بھی گذارش ہے۔

سوشیل میڈیا میں ایک آڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھٹکل اہم شاہراہ سے شہر کے قدیم محلے کو جانے والی سڑک پر کئی روز سے پولیس ہیلمٹ اور دستاویزات کی چھان بین کررہی ہے اور دیکھنے میں آرہا ہے کہ بڑی تعداد میں لوگ خصوصاً نوجوان عائد جرمانہ ادا کررہے ہیں۔ قانون پر عمل نہ ہونے سے بہت سا پیسہ ضائع ہورہا ہے۔ انہوں نے ہیلمٹ پہننے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری حفاظت کے لیے بھی ہے اور قانون پر عمل بھی ہے۔ جو لوگ کسی مجبوری یا بیماری کی وجہ سے ہیلمٹ نہیں پہن سکتے وہ ڈاکٹر کی سرٹیفکٹ حاصل کرکے پولیس تھانہ جاکر اعلیٰ پولیس افسران سے ملاقات کرے اور پولیس کے سامنے اپنا مسئلہ پیش کریں۔

Share this post

Loading...