بھٹکل13؍جولائی 2024 (فکروخبرنیوز) شہرکے اکثر اسپورٹس سینٹروں کا متحدہ وفاق بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کی نئی میعاد کے لیے 11؍جولائی کو منعقدہ میٹنگ میں انتخاب عمل میں آیا جس میں مولوی وصی اللہ دامدا فقیہ ندوی صدر اور مبشر ہلارے جنرل سکریٹری منتخب ہوئے ہیں۔
فیڈریشن کی طرف سے جاری کردہ معلومات کے مطابق نائب صدرِ اول ایڈوکیٹ سید عمران لنکا اور نائب صدر دوم ایڈوکیٹ آفاق لنکا منتخب ہوئے۔ ان کے علاوہ دیگر عہدیداران کی تفصیلات حسبِ ذیل ہے۔
سکریٹری : مولوی سید احمد ایاد ایس ایم ندوی
خزانچی ، جناب رمیز کولا
محاسب : جناب روشن کندنگوڑا
تعلیمی سکریٹری : جناب وسیم اسرمتا
سماجی سکریٹری : جناب ظہیر شیخ
اسپورٹس سکریٹری : جناب طلحہ تری چنا پلی
ڈسپلین سکریٹری : مولوی میراں پوتے ندوی
فکروخبر بھٹکل تمام عہدیداران کی خدمت میں مبارکباد پیش کرتا ہے اور دعا کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان سے دین وملت کا کام لے۔ آمین
Share this post
