بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے نئے عہدیداران کا انتخاب : مولانا عزیز الرحمن رکن الدین ندوی صدر اور جناب عمیر سعید رکن الدین جنرل سکریٹری منتخب

بھٹکل16/ نومبر2020(فکروخبرنیوز) شہر کے مختلف اسپورٹس سینٹروں کا متحدہ پلیٹ فارم بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے تین سالہ میعاد کے لئے نئے عہدیداران کا انتخاب عمل میں آیا۔ مجلس اصلا ح وتنظیم بھٹکل کے ہال کے میں کل رات منعقدہ اس آٹھویں انتخابی اجلاس میں بطورِ صدر مولانا عزیز الرحمن ندوی اور جنرل سکریٹری کے طور پر جناب عمیر سعید رکن الدین منتخب ہوئے۔ نئے عہدیداران میں محاسب کو چھوڑ کر دیگر عہدوں کا انتخاب بالاتفاق عمل میں آیا۔ 

صدر :  مولانا عزیز الرحمن رکن الدین ندوی 
نائب صدر اول :  مولانا اسماعیل انجمن گنگاولی ندوی 
نائب صدر دوم :  محمد ساجد مصباح 
جنرل سکریٹری :  عمیر سعید رکن الدین 
سکریٹری : مولوی وصی اللہ ڈی ایف ندوی 
محاسب :  افضل محتشم 
خازن:  مولانا میراں پوتے ندوی 

یاد رہے کہ فیڈریشن کا قیام سن 1993میں عمل میں آیا تھا۔ جس کے تحت یہاں کے نوجوانوں کی اصلاح کے ساتھ ساتھ ان کی جسمانی ورزش کے لئے مختلف میدان مہیاکرائے جاتے ہیں۔ اسی طرح نوجوانوں کی قائدانہ صلاحیتوں کو بروئے کارلانے کی بھی کوشش کی جاتی ہے۔ 
ادارہ فکرخبر بھٹکل جملہ عہدیداران کی خدمت میں مبارکباد پیش کرتا ہے۔ 

Share this post

Loading...