بھٹکل 05؍فروری 2022(فکروخبرنیوز) شہر کے مسلم اسٹوڈنٹس یونین بھٹکل نے منی وھادن سودھا کے احاطہ میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر کے توسطھ سے وزیر اعلیٰ کے نام ایک میمورنڈم پیش کیا ہے جس میں کنداپور کے سرکاری کالج پرنسپال کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ کنداپور کے سرکاری کالج میں باحجاب مسلم طالبات کو پرنسپال نے گیٹ میں اندر داخل ہونے سے منع کیا تھا جس پر طالبات نے اپنے مذہبی آزادی کا مطالبہ کرتے ہوئے کالج پرنسپال کے اس رویہ کے خلاف اپنے شدید برہمی کا اظہار کیا تھا۔
یاد داشت میں ہندوستان کے دستور کی دفعہ 14 اور 25 کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ہندوستان کے ہر شہری کو بنیادی حق ہے اور طالبات کو روکنا دستور کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان ایک سیکولر ملک ہے جہاں ہر شخص کو اپنے مذہب پر عمل کرنے کا حق حاصل ہے اور اپنے مذُہب کی تبلیغ کا بھی ، انہوں نے کرناکا حکومت سے مطالبہ کیا کہ مذکورہ کالج کے پرنسپال کے خلاف کارروائی کی جائے ۔
Share this post
