بھٹکل 03؍ جنوری 2022(فکروخبرنیوز) شہر کے اہم اور بنیادی مسائل کے حل کا مطالہ کرتے ہوئے آج بھٹکل مسلم خلیج کونسل کے ایک وفد نے اسسٹنٹ کمشنر اور بھٹکل ڈی وائی ایس سے ملاقات کی۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کے نام ایک یادداشت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھٹکل میں اتی کرم ، کچرہ نکاسی ، ڈرینیج ، اہم شاہراہ توسیعی کام اور مچھلی مارکیٹ منتقلی کا کام ابھی بھی مکمل نہیں ہوسکا ہے۔ اسی طرح بھٹکل ڈی وائی ایس سے بھی ٹرافک سے متعلق امورسامنے رکھے اور اس کی طرف ان کی توجہ مبذول کرائی۔ وفد نے کہا کہ کئی مدت سے اہم شاہراہ کا توسیعی مرحلہ کا کام جاری ہے اور جب تک یہ مکمل نہیں ہوپاتا اس وقت تک پولیس اہلکاروں کو تعیینات کیا جائے۔ تیز رفتار گاڑیوں کی وجہ سے حادثات کے خطرات سے آگاہ کرتے ہوئے ان پر نظر رکھنے اور مناسب اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔
وفد میں مسلم خلیج کونسل کے سکریٹری جنرل جناب عتیق الرحمن منیری، سابق سکریٹری جنرل جناب محمد یونس قاضی، جناب صادق پلورٹ جناب محمد یاسین عسکری، جناب عبدالسمعی کولا، جناب عبدالعلیم قاضیا ، جناب وصی اللہ مصبا ، جناب حبیب محتشم ، جناب جاوید کولا اور دیگر موجود تھے۔
Share this post
