بھٹکل مسلم خلیج کونسل کا یو پی سی کے موضوع پر طلبہ اور سرپرستان کے لیے بیداری پروگرام 12 مئی کو

bhatkal, bhatkal muslim khaleej council, atiuqr rahman muniri,

بھٹکل 09؍مئی2024 (فکروخبرنیوز) رابطہ سوسائٹی بھٹکل (بھٹکل مسلم خلیج کونسل) کی جانب سے یو پی ایس کے موضوع پر معلومات فراہم کرنے اور اس تعلق سے طلبہ میں بیداری لانے کے لیے ملتوی شدہ پروگرام 12 مئی کو منعقد ہورہا ہے۔ اس بات کی جانکاری سوسائٹی کے سکریٹری جنرل عتیق الرحمن منیری نے میڈیا کو دی ہے۔

انہوں نے مزید معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ بعد عصر اس کی پہلی نشست ہوگی جس میں آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا فضل الرحیم مجددی صاحب کے ساتھ ساتھ یو پی ایس پی کے مشہورٹرینر جناب اقبال خان صاحب بھی تشریف لارہے ہیں، اس میں بچوں کے سرپرست اور ذمہ دارحضرات  رابطہ کی جانب سے یو پی ایس سی کے موضوع پر منعقدہ ورکشاپ میں شریک طلبہ اور دیگر دوسرے طلبہ بھی شرکت کرسکتے ہیں ۔ اس کے لیے عمر کی کوئی قید نہیں ہے۔

بعد عشاء اس کا پہلا کلاس شروع ہورہا ہے جس میں بھی ہم زیادہ سے زیادہ بچوں کی شرکت کی خواہش رکھتے ہیں۔

رابطہ کے سکریٹری جنرل نے خلیج کی تمام جماعتوں کے وہ احباب جس اس وقت بھٹکل میں تشریف رکھتے ہیں ان سے بھی پروگرام میں شرکت کی گذارش کی ہے۔

Share this post

Loading...