بھٹکل مسلم جماعت قطر کے نئے عہدیداران کا انتخاب ، مولوی عبدالعظیم رکن الدین صدر اور شمس الضحیٰ آرمار جنرل سکریٹری کے عہدے پر فائز

بھٹکل29؍جنوری 2024(فکروخبرنیوز) بھٹکل مسلم جماعت قطر کے نئے عہدیداران کا انتخاب عمل میں آچکا ہے جس میں ، مولوى عبدالعظيم ركن الدين صدر اور شمس الضحى ارمار جنرل سکریٹری منتخب ہوئے ہیں۔

نومنتخب عہدیداروں میں صدر اور سکریٹری کے ساتھ ساتھ مولوی فضیل ارمار نائب سکریٹری، إسمٰعيل جاسر سعدا محاسب اور فیاض کولا خزانچی کے طور پر منتخب ہوئے ہیں۔

جماعت کے ذمہ داران کی جانب سے موصولہ معلومات کے مطابق نو منتخب عہدیداران ایسے افراد پر مشتمل ہے جو جماعت  کو بااختیار بنانے اور اسکے مشن کو آگے بڑھانے کے لیے کوشاں ہیں ، اپنے ساتھ تجربہ اور اپنی کمیونٹی کی خدمت کا جذبہ رکھتے  ہیں۔ سماجی ہم آہنگی کو بڑھانے اور اتحاد کو فروغ دینے کے لیے ان کا اجتماعی وژن بھٹکل مسلم جماعت قطر کی بنیادی اقدار کی عکاسی کرتا ہے۔ اس متحرک نئی قیادت کی ٹیم کے ساتھ، جماعت کی ترقی اور اس کے اغراض ومقاصد کو بروئے کار لانے کیلئے سب کے تعاون کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

Share this post

Loading...