بھٹکل مسلم جماعت مسقط کی جانب سے دئے گئے سپاس نامہ کی تفصیلات ملاحظہ فرمائیں۔
محترم جناب کولا آفتاب حسین صاحب
الحمد للہ رب العالمین والصلاۃ والسلام علی سید الأنبیاء والمرسلین وعلیٰ آلہ واصحابہ اجمعین : اما بعد
تمام تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں جو پوری کائنات کا ایک وتنہامالک ہے اور درود وسلام ہو خاتم الأنبیاء حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر اور تمام اصحاب پر ۔ یہ ہماری خوش نصیبی ہے اور بجا طور پر ناز کرتے ہیں کہ محترم آفتاب حسین کولا صاحب نے مسقط میں تقریباً بارہ سال پر محیط خدمات انجام دی ہیں جس کا اعتراف کرنے کا موقع ہمیں میسر نہیں ہوا ہے ۔ یہ ہمارے لیے باعث افتخار ہے ۔
محترم آفتاب حسین کولا صاحب کی مسقط آمد بھٹکل مسلم جماعت عمان کے لیے نویدِ سحر لے کر آئی ۔ آپ کی موجودگی میں ہماری جماعت کو ایک نئی جہت ملی ۔ آپ جماعت کے کاموں میں ہمیشہ صفِ اول رہے ۔ مختلف عہدے پر فائز رہتے ہوئے انہو ں نے اپنی ذمہ داری بحسنِ خوبی انجام دی ۔ ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ اور باوقار سنجیدہ شخص کی حیثیت سے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مسقط جماعت کو خلیج کونسل کی جماعتوں میں بھی ایک باوقار حیثیت بخشی ۔ آپ بھٹکل کمیونٹی کے ہی نہیں بلکہ مسقط کے مختلف تعلیمی ، سماجی وثقافتی اداروں سے منسلک رہتے ہوئے وطن عزیز بھٹکل کا نام بھی روشن کیا ۔ آپ صحافت کے میدان میں اہم شخصیت ہیں ۔ نوعمری میں آپ نے اس میں قدم رکھا اور سب سے کم عمر میں بہترین صحافی کا ایورڈ حاصل کیا ۔ آپ کی صحافتی خدمات کے ہم معترف ہی نہیں بلکہ آنے والے نونہالانِ قوم بھی آپ کو یاد رکھیں گے ۔ آپ کی وطن مستقل واپسی ہماری مسقط جماعت کے لیے یقیناًخسران کا باعث ہے ۔ محترم آفتاب صاحب آپ کی غیر موجودگی میں آپ کے یادوں کے چراغ ہمیشہ ہمارے دل میں روشن رہیں گے اور آپ کی فکروعمل کے متعدد گوشے ہمارے لیے اور ہمارے بعد آنے والے تمام لوگوں کے لیے رہنما ثابت ہوں گے ۔
ہمیں قوی امید ہے کہ آپ جہاں پر بھی سکونت اختیار کریں گے وہاں مقامی بھٹکل جماعت سے منسلک ہوکر اسے تقویت پہنچائیں گے ۔اللہ آپ کا حامی وناصر ہو ۔
جزاک اللہ خیرا الجزاء
بھٹکل مسلم جماعت مسقط ، عمان
۲۴؍ جمادی الثانی ۱۴۳۵ ء مطابق ۲۴؍ اپریل ۲۰۱۴ ء
صدرِ جماعت جنرل سکریٹری
حسن شبر محتشم مرتضیٰ رکن الدین
Share this post
