بھٹکل مسلم جماعت ممبئی کی جانب سے کورونا وبا کے دوران انجام دی گئی خدمات کا آل انڈیا علماء بورڈ نے کیا اعتراف

bhatkal muslim jamat mumbai

ممبئی 08؍ مارچ 2022(فکروخبرنیوز) آل انڈیا علماء بورڈ کی جانب سے قومی یکجہتی کانفرنس میں بھٹکل مسلم جماعت ممبئی کو کورونا وبا کے دوران کی گئی خدمات کے اعتراف میں اعزاز سے نوازا گیا جسے جماعت کے جنرل سکریٹری جناب قمر الزماں صاحب نے مولانا سید سلمان حسینی ندوی کے دستِ مبارک سے حاصل کیا۔

مولانا جنید مولوی ندوی نے فکروخبر کو بتایا کہ آل انڈیا علماء بورڈ کی جانب سے قومی یکجہتی کانفرنس حج ہاؤس میں بروز پیر کی رات منعقد ہوئی جس میں مختلف سماج کے چنیدہ شخصیات نے شرکت کرتے ہوئے ہندوستان کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور اس بات کا اظہار کیا کہ ہندوستان کا حسن یہاں کی گنگا جمنی تہذیب میں ہے۔ یہاں بسنے والے تمام مذاہب کے لوگ سالوں سے ایک دوسرے کے خیرخواہ بن کر زندگی گذار رہے ہیں اور اسی میں ہندوستان کی خوبصورتی پنہاں ہے۔ لہذا اس کو برقرار رکھنے کی یہاں کے ہر شخص کی ذمہ داری ہے۔

اس موقع پر کورونا وبا کے دوران بے لوث خدمات انجام دینے والی بھٹکل مسلم جماعت ممبئی کو اعزاز سے نوازتے ہوئے ان کی خدمات کا اعتراف کیا گیاہے ۔

یاد رہے کہ کورونا کی وجہ سے ملک بھر میں نافذ لاک ڈاؤن میں لوگ عروس البلاس ممبئی میں پھنسے ہوئے تھے اور بھٹکل مسلم جماعت نے سینکڑوں افراد کے کھانے پینے اور رہائش کا انتظام کیا تھا۔

Share this post

Loading...