یہاں بھی ذمہ داران انجمن کے ساتھ ملاقات کرنے کے بعد یہاں کی سرگرمیوں کے تعلق سے بھی معلومات حاصل کی۔ عصر کے بعد مولانا ابوالحسن علی ندوی اسلامک اکیڈمی کا دورہ کرنے کے بعد جنرل سکریٹری مولانا محمدالیاس ندوی سے ملاقات کی ۔ نائب جنرل سکریٹری اکیڈمی مولانا مقبول احمد ندوی نے استقبال کرتے ہوئے اکیڈمی کا تعارف پیش کیا ۔ مولانا موصوف نے اکیڈمی کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کا تذکرہ کرتے ہوئے تمام شعبہ جات کا مختصراً تعارف پیش کیا ۔ اسی رات اس وفد نے مجلس اصلاح وتنظیم کے ذمہ داروں کی ملاقات کرتے ہوئے سماجی خدمات کے تعلق سے معلومات حاصل کی ۔ ملحوظ رہے یہ وفدمولانا ایوب صاحب ندوی کے ادارے جمعےۃ السنۃ التعلیمےۃ والخیرےۃ کے دفتر بھی پہنچا تھا اور آج دا رالتعلیم والتربیہ کا دورہ کرنے کے بعد وہاں کی بھی معلومات حاصل کی ۔
Share this post
