بھٹکل مسلم جماعت منطقہ شرقیہ کی نئی میعاد کے لیے جناب محمد میراں جاوید کولا صدر اور مولانا تنویر جوشیدی ندوی جنرل سکریٹری منتخب

bhatkal, bhatkal muslim jamat, bhatkal muslim jamat mantiqah sharqiyya, mantiqah sarqiyya bhatkal jamat, yunus qazia, moulana tanveer joshiddi nadwi,

بھٹکل03؍جون2024(فکروخبرنیوز) بھٹکل مسلم جماعت منطقہ شرقیہ کے عہدیداران کا انتخاب عمل میں آچکا ہے۔ اگلے دو سال 2024 سے 2026 کی میعاد کے لے جناب محمد میراں جاوید کولا صاحب کو صدر منتخب کیا گیا ہے جبکہ مولانا تنویر جوشیدی کو جنرل سکریٹری کے عہدے پر فائز کیا گیا ہے۔

بقیہ عہدیداران کی تفصیلات کچھ اس طرح ہے۔

نائب صدراول :  جناب عیسیٰ شاہ بندری

نائب صدرِ دوم :  جناب شعور میگون

سکریٹری : جناب مولوی جواد سکری

جوائنٹ سکریٹری : جناب سرفراز جاکٹی

محاسب : جناب ہشام برماور

خازن :  جناب یونس قاضیا

واضح رہے کہ 23 مئی کو جناب محمد میراں جاوید کولا صاحب کی نگرانی میں 27 سیٹوں کے لیے انتخابات ہوئے تھے جس کے لیے 45 امیدوار میدان میں تھے۔ یہ انتخابات پانچ بوتھوں دمام ، الجبیل ، الاحساء ، رحیمہ اور الخبرمیں منعقد کیے گیے۔

سابقہ انتظامیہ سے پانچ ممبران کو منتخب کیا گیا تھا ۔ جن کے نام کچھ اس طرح ہیں۔ جناب اقبال ائیکری صاحب ، جناب شاہ بندری پٹیل فاروق صاحب ، جناب جاوید کولا صاحب ، جناب ارشاد علی اکبرا صاحب ، جناب فہیم سعدا صاحب

Share this post

Loading...