بھٹکل مسلم جماعت منطقۂ شرقیہ کی جشنِ ملن تقریب ملتوی

بھٹکل: یکم نومبر2023(فکروخبرنیوز) بھٹکل مسلم جماعت منقطۂ شرقیہ کی جانب سے 2 نومبر کو منعقدہ جشنِ  ملن تقریب ملتوی کردی گئی ہیں۔ اس بات کی اطلاع جماعت کے جنرل سکریٹری مولانا تنویر جوشیدی نے دی ہے۔

بتادیں کہ منقطۂ شرقیہ کے دمام ، الجبیل ، الخبر ، رحیمہ الأحساء میں مقیم بھٹکلی احباب کا یہ متحدہ پلیٹ فارم ہے  اور پچھلے کئی سالوں سے اس پلیٹ فارم کے تحت مختلف تعلیمی  اور سماجی کام انجام دیے جارہے ہیں ۔ جنرل سکریٹری کے مطابق یہ جماعت بھٹکل کے مرکزی اداروں کو تقویت پہنچانے کے لیے بھی اقدامات کرتی ہے اور ماشاء اللہ ہمارے ممبران اپنی خدمات پیش کرنے کے لیے تیار رہتے ہیں۔ سال میں ایک مرتبہ ہماری جماعت سے منسلک تمام احباب کو ایک جگہ جمع کرکے ایک پروگرام منعقد کیا جاتا ہے ، امسال یہ پروگرام 2 نومبر کو منعقد ہونے والا تھا لیکن موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے اسے ملتوی کردیا گیا ہے۔

Share this post

Loading...