اس مجلس میں حاضرین کے لیے سوال وجواب کا وقفہ دیا گیا تھا جس میں سالانہ رپورٹ اور بعض اہم امور پر وضاحتیں چاہیں جس کا سکریٹری صاحب نے جواب دیا ۔ واضح رہے کہ امسال چار نئے اراکینِ انتظامیہ منتخب ہوئے ہیں جنہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ملحوظ رہے کہ اس اجلاس میں بی ایم جے ڈی کے کیرئیرگائڈینس پر مشتمل ویب سائٹ کا اجراء جناب شبیر خطیب کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔ اس موقع پر مہمانِ خصوصی کے طور پر تشریف فرما دار العلوم ندوۃ العلماء کے استاد مولانا فیصل آرمار ندوی جماعت کی اہمیت اور اجتماعیت پر مختصراًمگر جامع خطاب کیا ۔ جماعت کے نائب صدر مولانا ہاشم نظام ندوی نے نظامت کے فرائض انجام دئے ۔مولانا فاروق قاضی ندوی کی دعائیہ کلمات پر اس جلسہ کا اختتام ہوا ۔
Share this post
