بھٹکل مسلم جماعت بحرین کا سالانہ اجلاس ، نئی انتظامیہ کے لئے ممبران کا عمل میں آیا انتخاب

بحرین 20/ اگست 2021(فکرو خبر/اطہر پیرزادے) بھٹکل مسلم جماعت بحرین کا سالانہ جلسہ بروز جمعرات 10, محرم الحرام 1443ہجری مطابق 19 اگسٹ 2021 کی صبح ساڑھے دس بجے منعقد کیا گیا۔ جلسہ محترم عبدالغفار محتشم (جان) کی صدارت میں مولوی عبدالرزاق خلیفہ کی تلاوت سے شروع ہوا۔ جلسہ کے ناظم اطہر پیرزادے نے جماعت کا مختصراً تعارف پیش کرتے ہوئے تمام ممبران کا استقبال کیا۔ 
جنرل سکریٹری سرفراز احمد محتشم نے سالانہ رپورٹ اور مالی رپورٹ پیش کرتے ہوئے تمام تاجر اور ممبران کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے کوویڈ کے ان حالات میں جماعت کا ہر ممکن تعاون کیا۔ اس موقع پر ممبران نے سوالات و جوابات کے ذریعہ مزید معلومات حاصل کیں۔ 
اسی جلسہ میں نئی میعاد کے لئے انتظامیہ کا انتخاب بذریعہ آن لائن عمل میں آیا۔ الیکشن کمشنر احمد ضیاء محتشم نے بہترین طریقہ سے اپنی ذمہ داری نبھائی جس کے بدولت منفرد آن لائن انتخابی عمل بہت جلد و آسانی سے اختتام کو پہونچا۔ 
واضح رہے کہ جماعت ہذا کی انتظامیہ کل 19, ممبران پر مشتمل ہوتی ہے جس میں 5 ممبران سبکدوش ہونے والی انتظامیہ سے چُنے جاتے ہیں۔ جن کے نام مندرجہ ذیل ہے۔ 
1) محمد الطاف مصباح
2) محمد یحیی محتشم
3) شکیل احمد مصباح 
4) عبدالقادر جِلانی کوبٹے
5) احمد ضیا محتشم
عام انتخابات کے ذریعہ کل 12 ممبران کا انتخاب کیا جاتا ہے اور نو منتخب صدر اپنا خصوصی حق استعمال کرتے ہوئے بقیہ 2 ممبران کا انتخاب کرتا ہے۔ انتخابات کے ذریعہ نئی انتظامیہ کے لئے نو منتخب ممبران کے نام مندرجہ ذیل ہے۔ 
1) محمد شعیب افریقہ
2) سرفراز احمد محتشم 
3) اطہر پیرزادے
4) مسیّب پٹیل
5) مولوی محمد اظہرالدین آر مار ندوی
6) محمد سلیم رکن الدین 
7) محمد اسحاق پلور
8) صابر احمد محتشم
9) عبدالرزاق خلیفہ 
10) محمد معین خلیفہ 
11) روشن جمیل آرمار 
12) سمعان محتشم 

انتخابات کے بعد جماعت کے متحرک ذمہ دار جناب الطاف مصباح نے ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اجتماعیت پر زور دیا۔ صدارتی خطاب میں محمد اسحاق پلور نے تماموں کو متحد رہ کر اپنے ذمہداروں کے ساتھ مکمل تعاون دینے اور جماعت کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے پر اُبھارا۔ ساتھ ہی ساتھ تمام سبکدوش ہونے والے عہدیداران اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ سابق جنرل سکریٹری مولوی محمد اظہرالدین ارمار کی دعائیہ کلمات کے ساتھ جلسہ اپنے اختتام کو پہونچا۔

Share this post

Loading...