بھٹکل مسلم جماعت بحرین کا سالانہ جلسہ

جلسہ کی صدارت جناب الطاف مصباح صاحب فرمارہے تھے، الیکشن کمشنر جناب باشاہ قاسمجی نے انتخابات کے شرائط بتاتے ہوئے لوگوں سے درخواست کی کہ وہ انتظامیہ کے لئے بہترین فعال اور جماعت کے محبت رکھنے والے ا راکین کا انتخاب کریں ، بعد ازاں جماعت کے جنرل سکریٹری جناب ،سید طارق صاحب نے جماعت کی سالانہ روداد، پیش کیا، سالانہ روداد کے بعد عام ممبران کو سوالات و جوابات کا موقع دیا گیا جس میں بہت سارے اراکین نے سوالات پوچھ کر اپنے شک و شبہات کو دور کیا۔ سوالات و جوابات کے وقفہ کے بعد جماعت کے صدر جناب الطاف مصباح اپنے صدارتی خطاب میں لوگوں کو اہلِ بھٹکل کی اجتماعیت پسندی کی مثال دیتے ہوئے ہمارے اسلام کے طریقے کو مضبوط اور مستحکم بنانے کی اپیل کہ اور ممبران کو آپس میں اتحاد رکھتے ہوئے جماعت سے جڑے رہنے کی درخواست کی ساتھ ہی ساتھ انہوں نے پچھلی انتظامیہ اور ممبران کی کارکردگی کو سراہا، اور تماموں سے اسی طرح جماعت کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے پر ابھارا۔ صدارتی خطبہ کے بعد انتخابی مہم کے مطابق تمام ممبران میں انتخابی پرچی بانٹی گئی، جس میں کل سترہ امیدوارو میں سے بارہ امیدواروں کو چننے کی ہدایت کی گئی ، ظہر کی نماز اور طعام کے وقفے کے بعد انتخابی مہم کے نتائج سنائے گئے۔ ممبران نے جناب معین (فہیم) خلیفہ کو سب سے زیادہ اور دوسرے و تیسرے نمبر پر بالترتیب جناب اسحاق پلور اور محمد اطہر پیرزادے کو منتخب کیا گیا، جملہ بارہ منتخب امیدواروں کے نام مندرجہ ذیل ہیں۔ 
جناب معین (فہیم ) خلیفہ 
جناب اسحاق پلور
جناب اطہر پیرزادے
جناب شہنواز محتشم 
جناب اظہرادین ارمار ندوی 
جناب ضیاء محتشم 
جناب صابر محتشم 
جناب شعیب افریقہ 
جناب جیلانی کوبٹے
جناب سید طارق 
جناب عبدالرزاق خلیفہ ندوی
جناب عاقب قاسمجی 
جلسہ کی نظامت جناب عبدالرزاق نے کی اور دعائیہ کلمات کے ساتھ رات قریب گیارہ بجے جلسہ اختتام کو پہنچا۔

Share this post

Loading...