بھٹکل : یکم فروری 2022(فکروخبرنیوز) بھٹکل مسلم جماعت منطقہ شرقیہ کی انتظامیہ میٹنگ کل بروز پیر بعد عشاء منعقد ہوئی جس میں آئندہ میعاد کے لیے عہدیداران کا انتخاب عمل میں آیا۔ الیکشن کمشنر سرفراز جاکٹی کی جانب سے دی گئی اطلاعات کے مطابق جناب سید فاروق پیرزادے صاحب کو صدر اور مولانا تنویر احمد جوشیدی کو جنرل سکریٹری منتخب کیا گیا ہے۔ ان کے علاوہ جناب ارشد کاڑلی صاحب کو نائب صدر ، مولانا عوم گوائی صاحب کو نائب صدر دوم ، نائب سکریٹری اول مولانا محمد شعور میگون صاحب اور معاون سکریٹری کے طورپر جنب سرفراز جاکٹی کو منتخب کیا گیا ہے۔ میٹنگ میں جناب عبدالماجد صاحب ایس ایم کو محاسب اور جناب یونس قاضیا کو خازن کے طور پر چنا گیا ہے۔
Share this post
