بھٹکل مسلم جماعت منگلور کی جانب سے نجی تجارت فروغ دئیے جانے کے عنوان پرورکشاپ کا انعقاد

پروگرام سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے ا نجمن ڈگری کالج اینڈ پی جی سینٹر کے لکچرار جناب غانم محتشم نے سے مذکورہ عنوان پر طلباء کی رہنمائی کرتے ہوئے کہا کہ مختلف میدان میں تجارت کے مواقع فراہم ہیں اورہمارے طلباء کے اندر اس کی استعداد بھی موجود ہے بس ارادہ کرکے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اس موقع پر نجی تجارت کے طریقۂ کار پوری تفصیلات مثالوں کے ذریعہ سمجھائی جس سے طلباء نے خوب استفادہ کیا۔ اس پروگرام میں منگلور جماعت کے صدر ایس ایم سید ارشادصاحب اور جنرل سکریٹری جناب دامدا امتیاز صاحب نے طلباء سے مختصراً گفتگو کی۔ شکریہ کلمات جماعت کے سکریٹری جناب طلحہ اکرمی نے پیش کیے۔ تقریباً 55طلباء نے اس پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے فائدہ اٹھایا ۔ عشائیہ کے ساتھ یہ نشست اپنے اختتام کو پہنچی۔ 

Share this post

Loading...