بھٹکل 17؍ اگست 2023 (فکروخبرنیوز) بارش کے موسم کے اختتام میں بھٹکل میں مشروم کی مانگ بڑھ جاتی ہے۔ مشروم کھانے کے کئی فوائد ماہرین نے ذکر کیے ہیں۔ اس سے وٹامن ڈی حاصل ہوتا ہے اور اس کو وزن کم کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے اس کے علاوہ اس کے ان گنت فوائد بیان کیے جاتے ہیں۔
بھٹکل میں مشروم بڑے شوق سے کھایا جاتا ہے۔ زیادہ تر اگست مہینے میں اس کی مانگ بہت بڑھ جاتی ہے اور لوگ اس کو ہاتھوں ہاتھ لیتے ہیں۔ کچھ سالوں قبل سو مشروم دو سے تین سو روپیے میں خریدے جاتے تھے اب یہی مشروم سات سے آٹھ سو میں خریدے جارہے ہیں۔
مشروم کی بڑھتی قیمتوں کی وجہ سے عوام بہت پریشان ہیں۔ شہر کے نشیبی علاقہ میں اس کا باقاعدہ بازار لگتا ہے اور لوگ یہاں گروپ کی شکل میں بھاؤ تاؤ کرتے نظر آتے ہیں۔کچھ لوگ شہر کے مضافاتی علاقوں میں بھی مشروم خریدنے کے لیے صبح صبح نکل کھڑے ہوتے ہیں۔ ان کے مطابق وہاں مشروم سستا مل جاتا ہے لیکن اب مضافاتی علاقوں میں بھی اس کی قیمتیں آسمان کو چھورہی ہیں۔
بھٹکل سے مشروم خلیجی ممالک میں بھی بھیجا جاتا ہے۔ اپنے متعلقین اور رشتہ داروں کے لیے بھٹکل سے مشروم بھیجاتا جاتا ہے اور وہاں بھی اسے بڑے شوق سے کھایا جاتا ہے۔ کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ برآمد کیے جانے کی وجہ سے اس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
Share this post
