بھٹکل: منڈلی ندی میں لاپتہ ہونے والے شخص کی نعش برآمد ،  سرچ آپریشن میں نوجوانوں نے لیا حصہ ،  ہر طرف سے ہورہی ہے ستائش

بھٹکل 13/ جولائی 2021(فکروخبرنیوز)  شہر کے منڈلی ندی میں لاپتہ ہونے والی شخص کی نعش آج برآمد کرلی گئی ہے۔ 
فکروخبر کے مطابق قلی کا کام کرنے والے سریدھر ندی میں ایک ڈبلی لگا کر آنے کی بات کہہ ندی کنارے چلاگیا ہے۔ گذشتہ چار روز سے ہورہی موسلادھار بارش کی وجہ سے ندی میں تیز بہاؤ ہے اور ماہی تیراک کے لیے بھی تیرنا مشکل ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق ندی میں ڈبکی لگاتے ہی سریدھر تیز بہاؤ کی زد میں آگیا اور دیکھتے ہی دیکھتے نظروں سے اوجھل گیا۔ 
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی کثیر تعداد میں ہندو مسلم سبھی مذاہب کے لوگ جمع ہوگئے اور انسانیت کی ہمدردی میں سریدھر کی تلاش شروع کردی۔ فکروخبر کو ایک شخص نے بتایا کہ شہر میں نوجوانوں کا ایک گروہ ہے جو اس طرح کے واقعات کی خبر موصول ہوتے ہی اپنا کام کاج چھوڑ کر موقع پر پہنچ جاتے ہیں اور لاش کو ڈھونڈنے میں اپنا بھرپور تعاون پیش کرتے ہیں۔ کل بھی اس گروہ سے جڑے نوجوانوں نے موسلادھار بارش اور تیز بہاؤ کی پرواہ کیے بغیر ندی میں چھلانگ لگادی اور ڈوبنے والے کی تلاش میں اپنا پورا ساتھ دیا۔ کل دوپہر سے عصر سے پھر اس کے بعد سورج غروب ہونے تک نوجوانوں کی ایک تعداد ندی میں تیراکی کرتے ہوئے سریدھر کو تلاش کررہی تھی، ان کا کہنا ہے کہ ندی میں تیز بہاؤ کی وجہ سے انہیں اندازہ لگانے میں مشکل پیش آرہی ہے۔ آج صبح سے بھی نوجوانوں نے اپنا مکمل تعاون پیش کیا۔ آج شام کے وقت سریدھر کی نعش برآمد کرلی گئی ہے۔ 
نوجوانوں کے اس اقدام کی ہر طرف سے سراہنا کی جارہی ہے اور ان کے جذبہ کو سلام کیا جارہا ہے۔ ان کی سب سے نمایاں خوبی یہ ہے کہ انسانیت کو سامنے رکھ کر کام کرتے ہیں، ذات پات اور مذہب معلوم کیے بغیر صرف انسانیت کے لیے کام کرنے والوں کی جتنی بھی ستائش کی جائے کم ہے۔ 

Share this post

Loading...