بھٹکل07؍ مارچ 2022(فکروخبرنیوز) بھٹکل میونسپلٹی کے کونسلر پاسگل گومس کی جانب سے پریس کانفرنس کر بھٹکل میونسپلٹی صدر پر سنگین الزامات عائد کیے تھے اور کچھ ترقیاتی کاموں کے سلسلہ سی بی آئی جانچ کی مانگ کی بھی تھی۔ آج اخباری نمائندوں کے سامنے بھٹکل میونسپل صدر جناب پرویز قاسمجی نے ان الزامات کو سرے سے خارج کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ جو بھی کچھ کام ہوا ہے وہ قانون کے دائرہ کار میں ہورہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ انہوں نے جن سلسلہ میں بھی الزامات لگائے ہیں اس کے دستاویزات ہمارے سامنے موجود ہے اورسی بی آئی جانچ یا کسی اور ایجنسی کے ذریعہ بھی جانچ کرنے پر انہیں کچھ بھی نہیں ملے گا۔ انہوں نے پاسگل گومس کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا بھی اشارہ دیا ہے۔ انہوں نے ویڈیو میں ان تمام الزامات کا پے در پے جواب دیا ہے ۔
Share this post
