بھٹکل17؍ اکتوبر 2021(فکروخبرنیوز) ٹاؤن میونسپل کونسل بھٹکل کی طرف سے دکانوں کی نیلامی کے سلسلہ میں ٹینڈر بلایا گیا ہے۔
مجلس اصلاح وتنظیم کی جانب سے دی گئی معلومات کے مطابق 18؍ اکتوبر 2021ء کو 27 دکانوں کی نیلامی ہوگی اور اس کے لیے صبح گیارہ بجے کا وقت متعین کیا گیا ہے۔ اسی طرح 25 اکتوبر 2021ء کو 21 دکانوں کی نیلامی ہوگی جس کے لیے ڈی ڈی بھرنے کی آخری تاریخ 21 اکتوبر بروز جمعرات شام 5 بجے ہے۔
کل 18 اکتوبر جن دکانوں کی نیلامی ہوگی اس کی تفصیلات کچھ اس طرح ہے۔
میونسپل کی پرانی عمارت کے قریب کی 6 دکانیں
میونسپل کی پرانی عمارت کی عقبی (پچھلی جانب) واقع 2 دکانیں
مین روڈ پر واقع ایک دکان
راتھا بیڑی 8 دکانیں
بھٹکل اربن بنک کے قریب واقع 8 دکانیں
میونسپل کی پرانی عمارت کی پہلی منزل پر واقع ہال
کے یو آئی ایف سی پروجیکٹ کنسٹرکشن وجیٹیبل مارکیٹ
25 اکتوبر کو نیلامی ہونے والی 21 دکانوں کی تفصیلات
میونسپل کی پرانی عمارت کا گراؤنڈ اور سلطان اسٹریٹ میں واقع 14 دکانیں
مین روڈ جیٹاپا نائک بستی کے سامنے واقع 4 دکانیں
راتھا بیڑی فلاور مارکیٹ میں واقع 3 دکانیں
Share this post
