بھٹکل میں جاری یوجی ڈی کام کے جائزہ کے لیے میونسپل ذمہ داران کا اچانک دورہ، بے اطمینانی کا کیا اظہار

بھٹکل 16؍فروری2021(فکروخبرنیوز) بھٹکل میں جاری یوجی ڈی ورک کے سلسلہ میں مختلف باتیں سامنے آرہی ہیں۔ میونسپل کے ذمہ داران یوجی ڈی کام کرنے والی کمپنی کے ذمہ داران سے بھی بات چیت کرچکے ہیں لیکن اس کے باوجود میونسپل کے ذمہ داران کو جس طرح اطمینان ہونا چاہیے تھے وہ نہیں ہورہا ہے۔ 
آج میونسپل کے ذمہ داران نے نوائط کالونی میں جاری یوجیڈی کام کے جائزہ  کے لیے اچانک دورہ کیا ہے جس کے بعد فکروخبر سے بات چیت کرتے ہوئے نائب صدر میونسپل کونسلر جناب قیصر محتشم نے کہا کہ یہاں کی عوام کی جانب سے مسلسل اس بات کی شکایات موصول ہورہی تھیں کہ اس یوجے ڈی کام کی وجہ سے ہر جگہ دھول اور مٹی پھیلی ہوئی ہے جس سے انہیں تکلیف ہورہی ہے اوردھول پر جس طرح روزانہ پانی کا چھڑکاؤ ہونا چاہیے وہ نہیں ہورہا ہے۔ یہاں کام کررہے لوگوں سے بات چیت کے بعد پتہ چلا کہ ٹینکر کی خرابی کی وجہ سے  آج صبح سے یہاں پانی نہیں ڈالا گیا ہے لیکن آتے وقت ہم نے دیکھا کہ ان کا ٹینکر بالکل ٹھیک ہے اور یہ بالکل پانی نہیں ڈال رہے ہیں۔ اس کام کے سلسلہ میں انہوں نے کہا کہ ہمارے ممبران کو بھی اس تعلق سے اطمینان نہیں ہورہا ہے، ایسے محسوس ہورہا ہے کہ یہاں پر کوئی سنننے والا نہیں ہے۔ آج ہم یہاں پہنچے ہیں یہاں نہ واٹر بورڈ کا کوئی آدمی ہے اور جس کمپنی نے کام لیا ہے اس کا کوئی ذمہ دار یہاں موجود ہے۔ 
اس موقع پر کونسلر محی الدین الطاف کھروری، اسٹانڈنگ کمیٹی چیرمین فیاض ملا اور دیگر موجود تھے۔ 

Share this post

Loading...