بھٹکل30؍ جون 2022(فکروخبرنیوز) بھٹکل میں کئی دن سے میونسپلٹی پر آویزاں اردو بورڈ کا تنازعہ ڈپٹی کمشنر کے بھٹکل دورہ کے بعد حل ہوگیا ہے۔
آج اترکنڑا کے ڈپٹی کمشنر مہیلن مولئی نے بھٹکل دورہ کے بعد یہاں کے ذمہ داران سے بات کی اور میونسپلٹی کے ذمہ داران سے بھی ملاقات کرتے ہوئے اس تنازعہ کو حل کردیا۔ انہوں نے کہا کہ سال 2019 کے فیصلے کے مطابق سرکاری عمارتوں پرکنڑا اور انگریزی کے علاوہ دیگر زبانوں میں نام نہیں لکھے سکتے ۔
اس فیصلہ پر اپنا ردّعمل ظاہر کرتے ہوئے میونسپلٹی کے صدر جناب پرویز قاسمجی نے کہا کہ ریاستی حکومت کے حساب سے کنڑا اور انگریزی بورڈ پر لکھ سکتے ہیں اور اردو لکھنا صحیح نہیں ہے۔ 2019 کے سرکیولر کے تحت وہ آرڈر دینے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج شام میں منعقد میونسپل کی میٹنگ میں اس فیصلہ کو سامنے رکھ کر اگلے اقدامات کے تعلق سے غوروخوض ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ضرورت پر عدالت بھی جاسکتے ہیں یا پھر حکومتی سطح پر جو اقدامات کرنے ہوں گے وہ بھی کیے جائیں گے۔
Share this post
