بھٹکل : استاد دار العلوم ندوۃ العلماء لکھنو مولانا عبدالرشید راجستھانی ندوی کے فرزند بنے حافظِ قرآن

بھٹکل31؍دسمبر 2020(فکروخبرنیوز) استاد دار العلوم ندوۃ العلماء لکھنو مولانا عبدالرشید ندوی راجستھانی حال مقیم بھٹکل کے فرزند ارجمند حافظ عبیداللہ(15) نے آج حفظِ قرآن کی تکمیل کی ۔ اس مناسبت سے جامعہ اسلامیہ بھٹکل کی مسجد میں بعد نمازِ ظہر مختصر سی تقریب منعقد کی گئی جس میں استاد حدیث جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا خواجہ معین الدین ندوی مدنی نے قرآن مجید کی آیات پڑھاکر حفظ کی تکمیل کرائی۔ اس موقع پرمولانا عبدالرشید ندوی راجستھانی صاحب نے اپنے خیالات کے اظہار کے دوران کہا کہ 14 پارے اپنے استاد حافظ عقیل صاحب کے پاس تین سال کی مدت میں حفظ کئے اور بقیہ سولہ پارے ایک سال سے کم مدت میں میرے پاس باقاعدہ سنا کر اپنا حفظ مکمل کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اپنی دلی مسرت کا بھی اظہار کیا۔ 

استاد تفسیر جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا محمد الیاس ندوی نے طالب علم اور اس کے والدین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ بھٹکل میں مقیم ہونے کی وجہ سے  آج جامعہ اور بھٹکل کے حفاظ میں ایک اور حافظِ قرآن کا اضافہ ہوا ۔ مولانا نے بھٹکل میں حفاظ کی بڑھتی تعداد پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہر دن قرآن کریم کے نئے نئے معجزات کا ظہور ہوا ہے۔ جہاں 63 سالہ کاخاتون حافظِ قرآن بنیں وہیں چھ سالہ لڑکا بیس پارے مکمل کرچکا ہے اور بہت جلد ان شاء اللہ حفاظ کی فہرست میں شامل ہوگا۔ 

اس موقع پر صدر جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا عبدالعلیم قاسمی ، مہتمم جامعہ مولانا مقبول احمد ندوی ، نائب قاضی جماعت المسلمین بھٹکل مولانا عبدالعظیم قاضیا ندوی نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بچے اور والدین کو خصوصی مبارکبادی پیش کی ۔

Share this post

Loading...