بھٹکل06؍ نومبر 2021(فکروخبرنیوز) بھٹکل کے دو نوجوانوں نے اب خودکار طریقہ سے گھر اور آفس کی چیزیں استعمال کرنے کی ٹیکنالوجی کے میدان میں اپنے جھنڈے گاڑدئیے ہیں۔
فکروخبر کے مطابق اس ٹیکنالوجی کی مدد سے آپ اپنے گھر اور آفس کی چیزیں اپنے موبائل یا پھر ایک چھوٹے سے ڈیوائز کے ذریعہ استعمال کرسکتے ہیں۔ ان چیزوں کا استعمال کرنے کے لیے آپ کو گھر میں ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے کی ضـرورت نہیں ہے۔ بس بیٹھے بیٹھے حکم کیجئے ، آپ کا کام ہوجائے گا۔ اس ٹیکنالوجی کی مدد سے لائٹس، پنکھے ، اے سی ، ٹی وی ، دیگر الیکٹرانک اشیاء حتی اپنے گھر کے دراوازے اور پردے بھی خودکار طریقہ کے مطابق بناسکتے ہیں۔
حسان ابن عبدالمعید کاڑلی اور ایوب ابن ابراہیم قاضیا نے موڈو نام سے اس کا آغاز دسمبر 2020 میں بنگلورو سے کیا کیا تھا۔ مئی میں انہوں نے یہ منصوبہ دبئی میں شروع کیا اور اگست میں اپنے اس منصوبہ کو عملی جامہ پہنانا شروع کیا ۔ کئی گھروں اور دفتروں میں اس ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے وہاں کی اشیاء کو خودکار طریقہ کے مطابق چلانے کے کام شروع کردیا ہے۔
دبئی میں چل رہے جے ٹیکس 2021 میں بھی انہوں نے اپنے منصوبہ کا ایک ڈیمو رکھا جس کو دیکھ کر کئی بڑی کمپنیوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے آسٹریا کی لوکسون اور چین کی آکارہ کمپنیوں کا نمونہ بھی پیش کیا ۔ انہوں نے مکمل آٹومیشن کے ڈیمو دکھائے جہاں لائٹنگ، پردے، اے سی، موٹرائزڈ دروازے اور شٹر، اور یہاں تک کہ پلمبنگ بھی خودکار ہو سکتی ہے اور بغیر کسی انسانی مداخلت کے کام کر سکتی ہے۔
، Google، Area83 Resorts، Killer Architects، Studio Parametric، Heal Hub Rehab Clinics، NVidia جیسی کمپنیاں ان کی خدمات حاصل کرچکی ہیں۔ اسی طرح ایچ ایچ رولرس کورٹ دبئی ، سٹی ایڈمنسٹریشن ، دبئی پولیس ، شرف ڈی جی ، ایمار ، ریڈنگٹن وغیرہ کی توجہ بھی حاصل کی ہے۔
ادارہ فکروخبر حسان ابن عبدالمعید کاڑلی اور ایوب ابن ابراہیم قاضیا کو دلی مبارکبادی پیش کرتا ہے اور دعا کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں مزید ترقیوں سے نوازاے اور قوم وملت کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
Share this post
