بھٹکل : موسیٰ نگر کراس پر پیش آیا بھیانک سڑک حادثہ

موقع پر موجود لوگوں نے زخمی نوجوانوں کو سرکاری اسپتال پہنچایا جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد کنداپور منتقل کیا گیا ہے۔ بتا یا جارہا ہے کہ مذکورہ افراد کا تعلق جھارکھنڈ سے ہے جو یہاں موسیٰ نگر روڈ پر واقع ایک زیر تعمیر عمارت میں کام کیا کرتے تھے۔ فکروخبر کے نمائندے کے مطابق بائک کی رفتار کو دیکھتے ہوئے تنظیم جمعہ مسجد کے قریب موجود لوگوں میں شدید غصہ دیکھنے کو ملا۔ عوام کا ماننا ہے کہ بعض افراد اپنی جانوں سے کھیلتے ہوئے اسٹریٹ روڈ پر بھی اپنی بائک کی رفتار بڑی تیز رکھتے ہیں جس کے نتیجہ میں سڑک حادثات رونما ہوتے ہیں۔ مسلسل بڑھتی سڑک حادثات اور اس میں ضائع ہونے والی جانوں کی خبر ہونے کے باوجود ہمارے نوجوان عقل کے ناخن نہیں لیتے۔

Share this post

Loading...