بھٹکل 10 اگست 2023 : بھٹکل کی موگرا کی قیمتیں آسمان کو چھورہی ہیں۔ جو بھٹکل موگرا گرمی کے دنوں میں ایک گز کے لیے دس سے پندرہ روپیے میں فروخت ہوتی ہے آج اس کی قیمت سو سے تجاوز کرچکی ہے۔
بھٹکل موگرا یہاں کے ہر شخص کی پسندیدہ کلیوں میں سے ہے۔ ہر چھوٹا بڑا اس کی خوشبو کو پسند کرتا ہے۔ عورتیں شادی بیاہ اور دیگر تقریبات کے ساتھ ساتھ عام دنوں میں بھی اس کو لگانا پسند کرتی ہے۔ شادیوں میں دلہنوں کے ساتھ ساتھ دلہوں کو بھی اس کے ہار بناکر پہنائے جاتے ہیں۔ بھٹکل میں اس کی کاشت بڑے اہتمام سے کی جاتی ہے اسی لیے اس کو بھٹکل موگرا کے نام سے ہی جانا جاتا ہے۔
عام حالات میں دس سے پندرہ روپیے میں فروخت ہونے والے ایک گزموگرا کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے اس کی خریداروں میں بھی کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔ بارش کے دنوں میں اس کی پیداوار کم ہوتی ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ اس کی بڑھتی قیمتوں کی وجہ سے بھی لوگ اس کو نہیں خرید رہے ہیں۔
آج بھٹکل موگرا کہیں سو روپئے تو کہیں ایک سو تیس روپئے میں فروخت کی گئی۔
Share this post
