بھٹکل 11؍ دسمبر 2021(فکروخبر نیوز) شہر میں ایم ایل سی کے انتخابات کل شام کو پرامن طور پر اختتام کو پہنچے۔ تعلقہ کے میونسپل سمیت 16 گرام پنچایت میں یہ ووٹنگ ہوئی ۔ تعلقہ بھر میں 99.26 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی جس میں جملہ 307 اراکین اور رکن اسمبلی کو ملا کر جملہ 308 اراکین نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔
انتخابات کا آغاز جمعہ صبح آٹھ بجے سے ہوا اور شام چار بجے پرامن طور پر اس کا اختتام ہوا۔
Share this post
