بھٹکل ایم ایل اے اپنے فنڈ کے تعلق سے جانکاری دیں : ویلفیر پارٹی آف انڈیا بھٹکل کا مطالبہ

welfare party of india, bhatkal welfare party of india, welfare party of india bhatkal, mla,

بھٹکل29؍ جنوری 2022(فکروخبرنیوز) ویلفیر پارٹی آف انڈیا بھٹکل کی جانب سے آج منعقدہ پریس کانفرنس میں ذمہ داران نے ایم ایل اے پر ان کے فنڈ کے تعلق سے کئی الزامات عائد کیے۔ اس موقع پر جنرل سکریٹری آصف شیخ نے کہا کہ اب تک جتنا فنڈ ایم ایل اے کے پاس آیا ہے اس میں ہماری جانکاری کے مطابق بہت سے روپئے ابھی انہوں نے خرچ نہیں کیے ہیں۔ پچھلی مرتبہ جو فنڈ ان کو دیا گیا تھا اس میں سے 54 لاکھ روپئے ابھی بھی جمع ہیں۔ انہوں اس بات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت میں بہت سے نمائندے اپنی پارٹی کی طرف سے انتخابات میں حصہ لیتے ہیں اور بہت سے لوگ آزاد امیدوار بنتے ہیں لیکن جو جیت کر آتا ہے وہ سب کا ایم ایل اے ہوتا ہے کسی پارٹی اور کیمونیٹی کا نہیں ہوتا۔ انہوں نے کئی ایک الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ایم ایل اے کے حدود میں جتنے بھی علاقے آتے ہیں وہاں ترقیاتی کام نہیں ہے۔ انہوں نے ایم ایل اے سے گذارش ہے کہ وہ لوگوں کے بیچ آکر ان کے مسائل جاننے کی کوشش کریں اور انہیں حل کرنے کے لیے اقدامات کریں۔  

Share this post

Loading...