طوفان ٹاکٹے : ضلع اتراکنڑا میں 48 گاؤں متأثر ، ریوینیو منسٹر آر اشوک نے بھٹکل پہنچ کر متأثرہ علاقوں کا کیا دورہ ، معاوضہ کا کیا اعلان

بھٹکل18؍مئی 2021(فکروخبرنیوز) ساحلی کرناٹکا میں گذشتہ دو دنوں سے ٹوکٹے طوفان سے ہونے والی تباہی کا جائزہ لینے آج رینیو وزیر آر اشوک وزیر انچارج شیوا رام ہیبار اور رکن اسمبلی سنیل نائک کے ساتھ  بھٹکل پہنچے اور یہاں کے متأثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ وزیر ریوینیو کے مطابق اس طوفان سے اتراکنڑا میں کل 48 گاؤں متأثر ہوئے ہیں، 176 گھروں، 86 کشتیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ 107 افراد ریلیف کیمپ میں مقیم ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طوفان سے 500 الیکٹرک کھمبے اور 137 ٹرانسفرمر کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ 
جن کے گھروں کو پورا نقصان پہنچا ہے انہیں 5 لاکھ روپئے معاوضہ دیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ جن کے گھروں کو تھوڑا سا نقصان ہوا ہے انہیں ایک لاکھ روپئے اور جن کے گھروں میں پانی داخل ہوا تھا انہیں دس ہزار روپئے بطورِ معاوضہ دیئے جائیں گے۔ وزیر رینیو نے مزید بتایا کہ جملہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کو نقصانات کا تخمینہ لگانے کی ہدایات دی گئیں ہیں اور حالات کو قابو میں کرنے کے لیے این ڈی آر ایف اور ایس ی آر ایف کی ٹیمیں رہیں گی۔ 
وزیر ریوینیو نے طوفان سے ہلاک ہونے والوں کے اہلِ خانہ کو پانچ لاکھ روپئے معاوضہ کا بھی اعلان کیا۔ 

Share this post

Loading...