بھٹکل24؍ جنوری2021(فکروخبرنیوز) شہر میں منی ودھان سودھا کی خوبصورت عمارت کا افتتاح پیر کے روز ہونے والا ہے۔
یاد رہے کہ منی ودھان سودھا کا پروجیکٹ سابق ایم ایل اے منکال وائیدیا کی کوششوں کے نتیجہ میں منطور ہوا تھا اور اس وقت کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے اسے منظوری دی تھی جس کے بعد باقاعدہ طور پر اس کام کا آغاز ہوا تھا۔
افتتاح کی مناسبت سے کئی قدر آور لیڈران تشریف لانے والے ہیں جن میں وشویشور ہیگڈے کاگیری ، شوا رام ہیبار، آر اشوک ، آنند کمار ہیگڈے اور دیگر قابلِ ذکرہیں۔
کل شام رکن اسمبلی شنیل نائک نے تیاریوں جائزہ لیا اور کہا کہ بھٹکل میں وہ تعمیری کاموں کی تکمیل پر زور دے رہے ہیں جو کوویڈ کی وجہ سے ہوئے لاک ڈاؤن میں ادھوے پڑے ہوئے ہیں۔
Share this post
