بھٹکل08؍اپریل 2021(فکروخبرنیوز) یہاں جامعہ آباد روڈ سے متصل منیٰ روڈ پر مسجد صحابہ کا سنگِ بنیاد قاضی جماعت المسلمین بھٹکل مولانا عبدالرب خطیبی ندوی کے دستِ مبارک سے رکھا گیا اور قاضی صاحب نے دعا بھی فرمائی۔
دراصل اس علاقہ میں کئی سالوں سے مسجد کی شدید ضرورت محسوس کی جارہی تھی۔ ایک طرف مدینہ مسجد تو دوسری طرف مسجد سیدنا ابوبکر ہے اور اس درمیان کوئی مسجد نہیں ہے۔ ابھی قریبی سالوں میں یہاں کی آبادی بڑھنے کی وجہ سے بھی مسجد کی ضرورت محسوس کی جارہی تھی۔ آج اہلِ خیر کے تعاون سے اس کا سنگِ بنیاد رکھا گیا، امید ہے کہ کام بھی جلد پایہ تکمیل کو پہنچے گا۔ اس موقع پر مولانا عرفان ایس ایم ندوی ، مولانا طلحہ رکن الدین ندوی ، مولانا انصار خطیب ندوی مدنی ، مولانا ارشاد صدیقی اور دیگر موجود تھے۔
Share this post
