شایان شان طریقہ سے یوم آزادی منانے کے تیاریاں کرنے کی تحصیلدار نے دی ہدایت
بھٹکل: 30؍جولائی2018(فکروخبرنیوز) 1947 میں ہمار املک انگریزوں کے قبضہ سے آزاد ہو ااس کے لئے ہر مذہب کے جواں مردوں نے اپنی جان کی قربانیاں دی ،اس دن کو پورے ملک میں یوم آزادی کے طور پر منایا جاتا ہے،ملک بھر میں یوم آزادی کے موقع پر سرکاری دفاتر اداروں اور اسکولو ں میں پرچم کشائی کی دلکش تقریب کا انعقاد ہو تاہے اور ملک کو آزادی دلانے میں اہم کرادار ادا کرنے والے مجاہدین کو یاد کر انہیں بھی خراج عقیدت پیش کیا جاتاہے ،یوم آزادی کی تقریب کوشایان شان طریقہ سے منانے کے لئے تیاریاں بھی ضروری ہیں ،اس سلسلہ میں آج بھٹکل تحصیلدار دفتر میں یوم آزادی کے دن ہونے والے پروگرام کی تیاریوں کے سلسلہ میں ایک اہم بیٹھک بلائی گئی جس میں شہر کے سرکاری افسران اور اداروں کے ذمہ داران نے بھی شرکت کی ،یوم آزادی کے موقع پرشہر میں ہونے والی تقریب کے لئے مختلف افسران کو مختلف ذمہ داریاں تقسیم کی گئی اس موقع پر اس میٹنگ کی صدرات کر رہے بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر ساجد ملا نے یوم آزادی سے قبل ہی تعلقہ کے تمام دفاتر اور اس کے ارد گرد صفائی کا خاص اہتمام کرنے کی طرف توجہ دلائی ،اورصفائی ستھرائی اور انتظام کے اعتبار سے اعزازکے ساتھ نوانے کی بھی بات کہی،وہیں اس موقع پر تمام سرکار ی اور غیر سرکاری اداروں میں پرچم کشائی کی تقریب کا خاص طورپر اہتمام کرنے کی بھی تلقین کی ،انہوں نے کہا کہ یوم آزادی کے موقع پر کوئی سرکاری ملازمین پرچم کشائی کی تقریب میں ضرور شرکت کریں ، یوم آزادی کی مناسبت سے اس کے ایک دو روز قبل ہی لائٹس سے دفاتر کو ہندوستانی پرچم کے رنگ میں چراغاں کرنے کی ہدایت کی ، ،اس موقع پرتنظیم سکریٹری الطاف کھروری ،انجمن ڈگری کالج کے فزیکل ڈائریکٹر کلیم اللہ بی ای اور ایم منجھی ،سرکل پولس انسپکٹر مسٹر گنیش اور مختلف سرکاری محکمہ کے افسران اور سماجی اداروں اور اسکولوں کے ذمہ دارن بھی موجود تھے ،خیال رہے کہ بھٹکل کے تمام سرکاری دفاتر میں 8:00بجے پرچم کشائی کی جاتی ہے جبکہ تعلقہ اسٹیڈیم میں 9:00بجے پرچم کشائی کی تقریب کا اہتمام کیا جائے گا
Share this post
