21جولائی 2020(فکروخبر/ذرائع)بھٹکل میں ذی الحجہ کے چاند کا اعلان کر دیا گیا ہے ،22جولائی بروز بدھ سے ذی الحجہ کا آغاز ہوگا اور عید الاضحیٰ 31 جولائی بروز جمعہ کو منائی جائے گی جبکہ ۳۰ جولائی بروز جمعرات یوم عرفہ کا روزہ رکھا جائے گا ،
بتادیں کہ کالیکٹ کے علاقہ کاپڑ میں چاند نظر آیا ہے جس کے بعد بھٹکل کے قاضی صاحبان نے بھی ذی الحجہ کے چاند کا اعلان کر دیا ہے ،
اس موقع پر قاضی خلیفہ جماعت المسلمیں بھٹکل مولانا خواجہ معین الدین اکرمی مدنی نے ذی الحجہ کے فضائل بیان کرتے ہوئے عوام کو نصیحت کی کہ وہ ان ایام کو انتہائی قیمتی سمجھتے ہوئے عبادات خصوصا نماز اور روزہ میں گزاریں ، اور اللہ سے گڑگڑا کر توبہ استغفار کریں اور اپنے گناہوں کی معافی مانگیں،کیونکہ ہماری اعمال ہی کا نتیجہ ہے کہ کئی ماہ سے ہم ان پریشانیوں کا شکار ہوگئے ہیں ، اور اس بلا کو ٹالنے کے لئے ہمارےلئے صرف ایک ہتھیار اللہ کی طرف رجوع ہونا اور اللہ سے معافی طلب کرنا ہے اورتوبہ واستغفار کی کثرت کرنا ہے ،
مولانا نے یوم عرفہ کے روزہ کی فضیلت بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ پورے سال کا سب سے افضل ترین دن یوم عرفہ کا ہے اس دن روزہ رکھنا افضل ترین عمل ہے ۔ اس دن روزہ رکھنے کا خاص اہتمام کریں
Share this post
