بھٹکل میں ذہنی وجسمانی معذور بچوں کی تعلیم وتربیت کے موضوع پر سمینار

بھٹکل 09؍ نومبر 2022(فکروخبرنیوز) ذہنی وجسمانی طورپر معذور بچوں کی تعلیم وتربیت اور علاج ومعالجہ کے موضوع پر الکوثر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام آج ایک سمینار کا انعقاد آمنہ پیلس میں کیا گیا جس میں ان بچوں کے سرپرست خواتین نے حصہ لیتے ہوئے اسے کامیابی سے ہمکنار کرایا۔

 اس میدان میں تقریباً سترہ سال خدمات انجام دینے والی محترمہ فضیلت نے شرکت کی۔ محترمہ فضیلت کا تعلق مرڈیشور سے ہے لیکن اب فی الحال میسور میں مقیم ہیں اور وہاں ذہنی وجسمانی طورپر بچوں کے ایک اسکول کی پرنسپال ہیں جنہیں اس میدان میں بڑا تجربہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میں بھٹکل کے اطراف میں اس طرح کے سرپرستان کے لیے بیداری پروگرام منعقد کرچکی ہوں۔ بھٹکل میں اس طرح کا ایک پروگرام منعقد کرنے کا بڑا ارمان تھا جو آج الکوثر فاؤنڈیشن کے تعاون سے پورا ہوا۔ امید ہے کہ آئندہ بھی اس طرح کے پروگرامات منعقد کیے جاتے رہیں گے۔

Share this post

Loading...