بھٹکل میں یومِ آزادی کی مناسبت سے مختلف تعلیمی اور سماجی اداروں میں پرچم کشائی کی تقریبات

بھٹکل15؍اگست 2024 (فکروخبرنیوز) شہر میں اٹہترواں یومِ آزادی پورے جوش وخروش کے ساتھ منایا گیا۔

مرکزی تقریب تعلقہ اسٹیڈیم نوائط کالونی میں منعقد ہوئی جہاں اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر نینا نے پرچم کشائی کی۔ پولیس اورمختلف اسکولوں کے اسکواڈ ٹیموں نے جھنڈے کو سلامی دی اور مارچ میں حصہ لیا۔ اس موقع پرعوام بھی بڑی تعداد میں اس پرچم کشائی تقریب میں حصہ لینے کے لیے جمع ہوئی۔ اس موقع پرمجاہدینِ آزادی کے تذکرے کیے گیے اور ان کی عظیم قربانیوں کا یاد کیا گیا۔

شہر کے ان تعلیمی اور سماجی اداروں میں یومِ آزادی کی مناسبت سے پرچم کشائی کی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔
جامعہ اسلامیہ بھٹکل میں پرچم کشائی صدر جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا عبدالعلیم قاسمی صاحب نے کی، علی پبلک اسکول بھٹکل میں مولانا ابوالحسن علی ندوی اسلامک اکیڈمی کے ٹرسٹی جناب عبدالحمید دامودی صاحب نے ، مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل میں نائب صدر تنظیم جناب عتیق الرحمن منیری نے ، اسلامیہ اینگلو اردو ہائی اسکول میں رابطہ سوسائٹی کے صدر جناب فاروق مصباح نے ، مدرسہ عربیہ تعلیم القرآن تینگن گنڈی میں نائب صدرِ مدرسہ جناب محمد علی صاحب ڈانگی نے پرچم کشائی کی۔

اس کے علاوہ میں مختلف تعلیمی اداروں میں پرچم کشائی کا اہتمام کیا گیا جہاں وہاں کے ذمہ داروں نے پرچم کشائی کی۔

Share this post

Loading...