بھٹکل 26 جنوری 2024 (فکرو خبر نیوز) پچھترویں یوم جمہوریہ کی مناسبت سے شہر کے مختلف سرکاری اور تعلیمی اداروں میں پرچم کشائی کی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔
مرکزی تقریب تعلقہ اسٹیڈیم میں منعقد کی گئی جہاں اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر نینا نے پرچم کشائی کی۔ پرچم کشائی کے بعد محکمہ پولیس اور شہر کے مختلف تعلیمی اداروں کے اسکواڈ نے مارچ میں حصہ لیا۔ اسی تقریب میں اساتذہ اور مختلف محکموں کے افسران اور عملہ کو ان کی شاندار کارکردگی پر اعزاز سے نوازا گیا۔
مشہور دینی تعلیمی ادارے جامعہ اسلامیہ بھٹکل میں صبح پونے آٹھ بجے صدر جامعہ مولانا عبد العلیم قاسمی نے پرچم کشائی کی۔ اس کے بعد مہتمم جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا مقبول احمد ندوی نے ملک کے موجودہ حالات کے تناظر میں جمہوریت کی بقاء کی کوششوں پر زور دیا۔
علی پبلک اسکول بھٹکل میں اسکول کے ٹرسٹی جناب عبد الحمید صاحب دامودی نے پرچم کشائی کی جس کے بعد ترنگے کو سلامی دی گئی۔ اس موقع پر طلبہ نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ پریڈ میں حصہ لینے والے طلبہ نے مختلف کرتب دکھائے اور کراٹے کا بھی مظاہرہ کیا۔ ہر پروگرام بڑا ہی دلچسپ رہا جس کی بڑی پذیرائی کی گئی۔
اس کے علاوہ مختلف
اسکولوں کے طلبہ نے بھی مختلف پروگرامات کا مظاہرہ کیا۔
Share this post
