صحافی اور میڈیا سماج کی صحیح قیادت کریں : پروفیسر کے ایس نثار احمد

پروفیسر نثار احمد نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ ا ن دنوں ملک میں میڈیااور صحافت کا مقام دن بہ دن گھٹتا جا رہا ہے ،اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ دونوں اپنا کام صحیح طریقہ سے انجام نہیں دے رہے ہیں ،جب کہ صحافت کا وقار ہی داؤ پر لگ گیا ہے ،انھوں نے میڈیا اور صحافیوں کو مشورہ دیتے ہو ئے کہا کہ وہ ملک اور سماج کی صحیح قیادت کریں تاکہ ملک اور قوم کی ترقی ہو سکے ،واضح رہے کہ جلسہ کی صدارت کر رہے رکن اسمبلی جناب منکال وئیدیا نے کہا کہ میڈیا سماج اور علاقہ کے مسائل کو اجا گر کریں ، تاکہ اس کی روشنی میں ذمہ داران مسائل کے حل کی طرف توجہ دیں ،انھوں نے اس تعلق سے اپنا واقعہ بیان کر تے ہو ئے کہا کہ کئی اس طرح کے مسائل ہیں جن کا علم میڈیا سے ہوا ،جس کے بعد اس کو حل کیا گیا ہے ۔
جلسہ بھٹکل تعلقہ ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے صدر رادھا کرشنا بھٹ نے استقبالیہ کلمات پیش کئے ،نائب صدر رضا مانوی نے ایسوسی ایشن کی رپورٹ پیش کی ،جب کہ شریدھر شیٹھ نے نظامت کی ذمہ داری سنبھالی ،ایسوسی ایشن کے سکریٹری بھاسکر نائیک نے شکریہ کے کلمات ادا کئے۔

Share this post

Loading...