بھٹکل 02/ ستمبر 2019(فکروخبر نیوز) الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے ووٹر لسٹ کی تجدید کاری مہم کا آغاز ہوچکا ہے۔ بھٹکل میں یکم ستمبر سے پندرہ اکتوبر یعنی پینتالیس روز تک یہ مہم جاری رہے گی۔ اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ووٹر لسٹ میں ناموں کی شمولیت کی جاسکتی ہے، اسی طرح حذف واضافہ، اور ناموں کی ترمیم وغیرہ کی بھی جاسکتی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر ساجد ملا نے اس کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جن کی عمریں اٹھارہ سال کی ہوئی ہے وہ اپنا نام ووٹر لسٹ میں درج کروائیں۔ اس کے علاوہ پتہ بھی تبدیل کیا جاسکتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ فہرست میں موجود ناموں کی تصدیق کی جائے گی اور بی ایل او کی طرف سے گھر گھر ملاقات کا پروگرام بھی ترتیب دیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ اس سلسلہ میں اپنے اہلِ خانہ کے ناموں کے اندراج میں جلدی کریں۔
Share this post
