بھٹکل میں انڈر گراؤنڈ ڈرینیج تعمیر کا مسئلہ

دراصل ڈرینیج سسٹم سے عوام کو راحت پہنچانے کے لیے تعمیر کیا جاتا ہے لیکن جب اس سسٹم سے عوام کو مستقبل میں نقصان ہونے کے خدشات زیادہ ہیں تو پھر اس کو تعمیر کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ انہوں نے یادداشت میں اس بات کا بھی تذکرہ کیا ہے کہ اس کے لیے حکومت کی جانب سے دوسو کروڑ روپئے مختص ہوئے ہیں جو ایک خطیر رقم ہے اور اس قدر روپئے خرچ کرنے کے بعد عوام کو فائدہ پہنچنے کے امکانات کم لگ رہے ہیں۔ انہوں نے یادداشت میں کئی اس طرح کے ڈرینیج سسٹم تعمیر ہوئے شہروں کا تذکرہ بھی کیا اور حکومت سے درخواست ہے کہ سروے نمبر 202میں یہ ڈرینیج سسٹم تعمیر نہ کیا جائے۔ اس سے قبل پاپولر فرنٹ آف انڈیا شاخ بھٹکل کی جانب سے اسی معاملہ پر یادداشت پیش کی جاچکی ہے جس میں انہوں نے مذکورہ تمام باتوں کو سامنے رکھتے ہوئے ڈرینیج پمپنگ سسٹم کی منظوری کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ 

Share this post

Loading...