بھٹکل میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش، شہر بھر میں بجلی غائب ہونے سے عوام کا حال بے حال

بھٹکل 21 مئی 2024(فکرو خبر نیوز) بھٹکل میں اج شام طوفانی ہواؤں اور کڑک اور گرج کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جس کی وجہ سے سڑکوں پر پانی ٹھہر گیا اور عوام کی آمد و رفت کے لیے دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔
کل صبح قریب چھ بجے کے بعد اسمان پر ابر چھا گئے اور دیکھتے ہی دیکھتے ہیں بارش بھی شروع ہوئی جس کے بعد گرمی کی شدت کم ہو گئی کل شام تک بھی اسمان مکمل طور پر ابر آلود رہا۔ رات کے وقت ہلکی بارش بھی ہوئی جس نے اج شام ہوتے ہوتے شدت اختیار کی اور تقریبا چھ بجے کے بعد کڑک اور گرج کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی۔
تینگن گنڈی کراس پر گزشتہ ایک ہفتہ سے نالی کا تعمیراتی کام چل رہا ہے جس کے چلتے یہاں بارش ہوتے ہی سڑک نالے میں تبدیل ہوگئی۔ 
جب سے بارش شروع ہوگئی ہے کئی علاقوں میں بجلی غائب ہے۔ اکثر علاقوں سے ملی اطلاعات کے مطابق بجلی کا نظام ٹھپ ہے اور خبر لکھے جانے تک بھی بجلی بحال نہیں ہوپائی ہے۔

Share this post

Loading...