بھٹکل 30؍ جولائی 2022(فکروخبرنیوز) بھٹکل شہری ومضافاتی پولیس تھانہ کے اہلکاروں نے آج شہر اور اس کے مضافاتی علاقوں میں ریلی نکال کر عوام میں ٹریفک قانون خصوصاً ہیلمٹ کے تعلق سے بیداری پیدا کرنے کے لیے ریلی نکالی۔
مضافاتی پولیس تھانہ کے اہلکاروں نے شرالی کے شردھار ہولے سے ریلی نکالی اور شہری پولیس تھانہ کے اہلکاروں نے مدینہ کالونی سے اس ریلی کا آغاز کیا۔
یہ ریلی شرالی ، تینگن گنڈی ، بیلکے سمیت اہم شاہراہ ، مین روڈ اور دیگر سڑکوں سے گذری۔ اس دوران پولیس گاڑی پر سوار ذمہ داران نے ٹریفک قانون کے تحت گاڑیاں چلانے اور اس کی خلاف ورزی کیے جانے کی صورت میں قانونی کارروائی کیے جانے کی بھی بات کہی۔
Share this post
