حضرت ٹیپو سلطان ہندو مسلم بھائی چارگی کے لیے پوری دنیا میں مشہور ہیں : مولانا محمد الیاس ندوی

ان با توں کا اظہار استاد تفسیر جامعہ اسلا میہ بھٹکل جنرل سکریٹری مولانا ابو الحسن علی ندوی اسلامک اکیڈمی بھٹکل مو لا نا محمد الیاس ندوی نے کیا ،مو لا نا مو صوف آج صبح دس بجے تعلقہ انتظامیہ کی جانب سے منعقدہ حضرت ٹیپو سلطان شہید رحمۃ اللہ علیہ کی جینتی تقریب سے مخاطب تھے ، مولانا موصوف نے ان کی زندگی کے کئی ایک پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ حضرت ٹیپو سلطان ہندو مسلم بھائی چارگی کے لیے پوری دنیا میں مشہور ہیں اور جب لوگ ہم سے پوچھتے ہیں کہ ہمارے تاج محل اور لال قلعہ جس پر ہم فخر کرتے ہیں تو ہمارے فخرکے لیے صرف یہ بات کافی ہے کہ ہمارے پاس حضرت سلطان ٹیپو شہید ہیں۔ مولانا نے کہا کہ اس زمانے میں تو ٹیپو کی ہیبت انگریزوں میں دلوں میں تھی آج بھی وہ اپنے بچوں کو سلانے کے لیے ٹیپو کانام لیا کرتے ہیں۔ حضرت علامہ اقبال رحمۃ اللہ علیہ نے جب ان کے قبر پر حاضری دی تو انہوں نے خود فرمایا کہ میں اس جگہ ایک ہیبت دیکھ رہا ہوں۔ مولانا نے ٹیپوجینتی کی تقریب کو ہال میں منعقد کرنے پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ پہلے سال اس کو پبلک چبوترے میں منعقد کیا گیا تھا، جہاں شرکاء کی تعداد ایک ہزار تھی، اس کے بعد اس کو ہال میں منعقد کیا گیا اور امسال بھی ہال میں یہ تقریب منعقد کی گئی اور سال بہ سال اس میں شرکاء کی تعداد گھٹتی جارہی ہے ، مولانا نے اس ضمن میں کہاکہ ہمیں پستی کی جانب آنے کے بجائے ترقی کرنی چاہیے اور ہم چاہتے ہیں کہ بڑے پیمانہ پر اس کو منعقد کیا جائے جس میں ہمارے برادرانِ وطن کے مصنفوں کو مدعو کرکے ان کے کارناموں پر روشنی ڈالی جائے اور عوام کے شکوک وشبہات دور کیے جائیں۔ مولانا نے ہندو مسلم رواداری کے عنوان پر بہترین تحریر لکھنے والے تین طلباء کو اپنی اسکول کی جانب سے پچیس ہزار کا اعلان کیا اور اسکولی سطح پر اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے منعقد کیے گئے تحریری مقابلوں کی بھی ستائش بھی کی۔مو لانانے کہا کہ ٹیپو جینتی منا نے کا سب سے زیادہ حق اہل بھٹکل کو حا صل ہے کیو نکہ ٹیپو سلطان کی ماں کا تعلق بھٹکل سے تھااور ان کی بیوی کا تعق بھی نوائط کمیونٹی سے رہا ہے ، مولانا نے مزید کہا کہ پنچایت کا نظام سب سے پہلے ٹیپو نے ہی شروع کیا تھاجس کو تقریباً پوری دنیا نے رائج کیا ہے۔انجمن کے سابق پرنسپال اور کنڑا زبان کے ایک بہترین شاعر وادیب جناب ڈاکٹر ضمیر اللہ شریف نے اپنے خیالات کا اظہار کر تے ہو ئے کہا کہ ٹیپو سلطان دنیا بھر میں سب سے پہلے سائنس داں تھے جنہوں نے بغیر کسی انجینئرنگ کیے راکٹ ایجاد کی ،افسوس ہے کہ اکثر ان کے اس پہلو کو نظر انداز کیا جا تا ہے ،اور صرف ان کے جنگی کا رنا موں کا ذکر کر تے ہو ئے ان کو ہندو مخالف بنا کر پیش کر نے کی کوشش کی جا تی ہے ، انھوں نے کہا کہ آج جتنے بھی لو گ ٹیپو کے خلاف زہر اگلتے ہو ئے ان کو بدنام کر نے کی کوشش کر رہے ہیں وہ سب ملک کے دشمن انگریزوں کی لکھی ہو ئی کتا بوں سے معلومات حا صل کر کے ٹیپو کو بدنام کر نے کی سازش کر رہے ہیں ،انھوں نے ٹیپو کی مذہبی راواداری کی دلیل دیتے ہو ئے بہت ساری مندروں کا ذکر کیا جہاں آج بھی ٹیپو کی طرف سے دئے گئے تحفے اور عطیے کو یاد کر کے اس کی پوجا کی جا تی ہے ،انھوں نے ٹیپو کی ایجاد کردہ راکٹ کا ذکر کر تے ہو ئے کہا کہ آج بھی بڑے بڑے انگریز اس بات کو ماننے پر مجبور ہیں کہ ٹیپو ایک بہت بڑے سائنس داں تھے اور ٹیکنا لوجی اور ذہانت کے اعتبار سے وہ بڑے بڑے انگریز سائنس دانوں سے بھی آگے تھے ،اتر کنڑا ضلع پنچایت صدر جئے شری موگیر نے نے پروگرام کا افتتاح کر نے کے بعد خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ آج یہ ٹیپو جینتی کا پروگرام بھٹکل تعلقہ انتظامیہ کی جانب سے حکومتی سطح منعقد کیا جا رہا ہے ،اور بہت ہی خوشی کی بات ہے کہ ہندو اور مسلم ایک ساتھ پروگرام میں شرکت کر رہے ہیں ،بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر ایم این منجو ناتھ نے اپنے خیالات کا ظہار کر تے ہو ئے کہا کہ انگریزوں کے خلاف سب سے پہلے آواز اٹھا نے والے اور ان کے خلاف جنگ لڑنے والے ٹیپو سلطان تھے ،جنہوں نے راکٹ ریشم اور اس کے علا وہ کئی نئی نئی چیزوں سے متعارف کرا تے ہو ئے لو گوں کے لئے اپنی خدمات انجام دی ،جس کے ساتھ ساتھ انھوں نے کئی سارے مندروں کے لئے اپنی طرف سے عطیے دئے ،واضح رہے کہ پروگرام بھٹکل بلدیہ صدر جناب مٹا صادق صاحب کی صدارت میں منعقد ہوا ،بھٹکل تحصیلدار وی این بھا ڈکر نے لو گوں کا استقبال کیا ،جب کہ نظامت کے فرائض شری دھر شیٹھ نے انجام دئے تو شکریہ کے کلمات شری متی یلما نے ادا کئے ،اس کے علا وہ جناب کھروری الطاف صاحب اور جناب مٹا صادق صاحب نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ،اس موقع پر جا لی پنچایت صدر عبد الرحیم شیخ،بھٹکل بلدیہ کے نائب صدر اشفاق کے ایم ،پنچایت آفیسر سی ٹ نائیک ،مہابلیشور نائیک سید عبدالرحیم وغیرہ اسٹیج پر موجود تھے ،اس کے علاوہ ٹیپو جینتی کی مناسبت سے منعقد شدہ تقریر اور مضمون نویسی کے مقابلوں میں شریک ممتاز طلباء کے مابین انعامات تقسیم کئے گئے جب کہ قومی ترانہ اور کر ناٹکا کا ترانہ بھی گا یا گیا ۔پروگرام میں بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کرتے ہوئے ٹیپو سے اپنی محبت اور عقیدت کا اظہار کیا ۔ 
 ٹیپو جیتنی کے موقع پر بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کی جانب سے مریضوں کے درمیان پھل تقسیم کیے گئے 
 بھٹکل۔10؍ نومبر۔2017(فکرو خبر نیوز) فخر ہند حضرت ٹیپو سلطان شہید کی یوم پیدائش کے موقع پر آپسی بھا ئی چارے کو مستحکم کر نے اور ٹیپو کے مذہبی راوداری کو عام کر نے کے لئے بھٹکل مسلم یو تھ فیڈریشن کی جانب سے تعلقہ کے سرکاری اسپتال میں زیر علاج مریضوں کے مابین پھل فروٹ تقسیم کئے گئے ،اس موقع پر فیڈریشن صدر امتیاز ادیاور ،بھٹکل تحصیلدار وی این باڈکر، تنظیم جنرل سکریٹری الطاف کھروری ،ڈاکٹر دیانکر ،بھٹکل بلدیہ صدر مٹا محمد صادق ،سماجی کارکن فیاض ملا اور اس کے علاوہ فیڈریشن کے کئی اہم ذمہ داران مو جود تھے ،

Share this post

Loading...