بھٹکل میں ہورہے طبی سروے کو کامیاب بنانے کی تنظیم نے کی اپیل

بھٹکل11؍ مئی 2020(فکروخبر نیوز)  شہر میں حال ہی میں کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات نے افسران کو پھر ایک بار طبی سروے کرنے پر مجبور کردیا ہے۔ مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل نے اس سلسلہ میں ایک اپیل جاری کرتے ہوئے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ حکومتی افسران اور کارکنان کا اس سلسلہ میں ساتھ دیں اور مکمل معلومات حاصل دیں۔ اس سلسلہ میں تنظیم نے تمام میونسپل کونسلرز، پنچایت ممبران، تنظیم کے اراکین  انتظامیہ، محلہ وارمساجد، اوراسپورٹس سنٹروں کے ذمہ داروں سےاپیل کی ہے کہ وہ اس سلسلہ میں افسران اور عوام کا تعاون کریں اور شہر سے کورونا وائرس کے خاتمہ کے لئے اپنا بھرپور تعاون پیش کریں۔ 
مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل کی جانب سے جاری اپیل 
شہر بھٹکل میں کورونا  واۂرس کی بڑھتی صورتحال کے پیش نظر مریضوں کی صحیح تشخیص کیلئے حکومت کی طرف سے  مکمل طبی تفصیلات جمع کرنے کی مہم جاری ہے
 لہذا حکومت کی طرف سے متعین کردہ طبی عملہ و بوتھ لیول افسر BLO ووٹر لسٹ کے ساتھ بھٹکل کے ہر ہرگھر کا دورہ کرکے طبی تفصیلات جمع کر رہے ہیں تاکہ کورونا وائرس کی اس بڑھتی ہوئی سنگین صورتحال پر قابو پایا جاسکے 18 سال سے کم عمر کیتمام افراد جن کا نام ووٹر لسٹ میں شامل نہیں ہے ان کی صحت سے متعلق بھی مکمل تفصیلات طبی عملہ کو فراہم کریں
مجلس اصلاح وتنظیم تمام میونسپل کونسلرز، پنچایت ممبران، تنظیم کے اراکین  انتظامیہ، محلہ وارمساجد، اوراسپورٹس سنٹروں، کے ذمہ داروں سے بڑی دردمندانہ گزارش کرتی ہے کہ حالات کی نزاکت کو محسوس کرتے ہوئے حکومت کی طرف سے متعین کردہ طبی اہلکاروں کو مکمل تعاون پیش کرکے شہربھٹکل و ملک عزیز سے اس وباء کو ختم کرنے میں موثر رول ادا کریں

والسلام
جنرل سکریٹری
مجلس اصلاح وتنظيم بھٹکل

Share this post

Loading...