بھٹکل میں موسلادھار بارش، تیز ہوا کی وجہ سے بجلی کے کھمبے اکھڑ گئے

بھٹکل 30/ جون 2019(فکروخبر نیوز)  شہر میں آج شام سے ہورہی موسلادھار بارش تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ شام تقریباً چھ بجے کے بعد موسلادھار بارش ہوئی جس کا سلسلہ قریب سات بجے تک جاری ہے۔ مغرب کے بعد بھی بعض علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی ہے۔ اس کے بعد عشاء کی اذان کے بعد موسلادھار بارش کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوا۔ مسجدوں میں نمازی بارش کے رکنے کا انتظار کرتے رہے اور لمبے انتظار کے بعد بارش کچھ دیر کے لیے رکی۔ قریب سوانوبجے کے بعد دوبارہ موسلادھار بارش شروع ہوئی۔ تیز ہوا کے ساتھ ہورہی بارش تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ کئی علاقوں میں نالیاں بھرنے سے کیچڑ راستوں پر پھیل گیا تو وہیں بعض علاقوں میں نالیاں موجود نہ ہونے سے پانی راستوں پر کھڑا ہے جس سے وہاں سے گذرنے والوں کو پریشانی ہورہی ہے۔ گذشتہ دو دنوں سے تیز ہو ا کے ساتھ ہورہی بارش کی وجہ سے تعلقے کے کئی علاقوں میں بجلیوں کے کھمبے اکھڑ گئے ہیں۔ ساحلی کرناٹکا میں اسی طرح کی مزید دودنوں تک بارش ہونے کی خبریں ہیں۔ 

Share this post

Loading...