بھٹکل 05؍ اپریل 2022(فکروخبرنیوز) رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں کے اغاز کے ساتھ رحمتوں اور برکتوں کا نزول شروع ہوچکا ہے۔ خصوصاً رمضان میں مسجدیں نمازیں سے پر ہوتی ہیں۔ یہ منظر نمازِ تراویح میں بڑا دلکش ہوجاتا ہے۔
بھٹکل میں حفاظ کی کثرت ہے اور یہ شہر حفاظ کی کثرت کے لیے بھی جانا ہے۔ شہر میں تقریباً سو کے قریب مساجد ہیں اور ہر مسجد میں چار سے پانچ بلکہ کئی مساجد چھ چھ حفاظ بیک وقت تراویح سنارہے ہیں۔
ایک وقت وہ تھا جب بھٹکل میں ترایح کے لیے دور دراز علاقوں سے حفاظ مدعو کیے جاتے تھے لیکن اب اس شہر میں حفاظ کی کثرت ہے۔ بعض حفاظ کو مواقع نہ ملنے سے انہوں نے اپنی ٹیمیں بنائیں ہیں جو مساجد کے علاوہ دیگر جگہوں پر نمازِ تراویح کا اہتمام کرتے ہیں۔
ان حفاظ میں ایک تعداد ان حفاظ کی ہے جو گذشتہ بیس سے تیس سالوں سے تراویح میں قرآن سنارہے ہیں اور وہ حفاظ بھی ہیں جو حالیہ سالوں میں حفظ کی تکمیل کرچکے ہیں۔
یہاں کے حفاظ کی خاصیت یہ ہے کہ تجوید کا پورا لحاظ رکھتے ہوئے قرآن کریم کی تلاوت کرتے ہیں۔ آپ شہر کے جس مسجد میں بھی تراویح کے لیے پہنچ جائیں گے ایک سے بڑھ کر ایک خوش الحان قاری کی تلاوت سماعت کرنے کا موقع آپ کو ہاتھ لگے گا۔
Share this post
