بھٹکل میں تعمیر ہونے جارہا نیا ڈرینیج سسٹم غیر سائنٹیفک

اس منصوبہ کے تحت بھٹکل اور اس کے مضافاتی علاقوں میں ڈرینیج تعمیر کرائے جائیں گے ،ایس ڈی پی آئی کا کہنا ہے بھٹکل میں پہلے سے موجود غوثیہ محلہ میں واقع ایک ہی ڈرینیج کی وجہ سے عوام کا برا حال ہے ،کئی سالوں سے وہاں کے کنوؤں کا پانی استعمال کے لائق نہیں ہے ،عوام پینے کے پانی کے لئے بھی ترس رہے ہیں ،یہ حال صرف ایک ڈرینیج کا ہے ،ریاستی حکومت نے جو علاقہ میں آٹھ ڈرینیج تعمیر کرانے جا رہی ہے کہیں اسکا انجام بھی غوثیہ محلہ میں کی طرح نہ ہو اوردیگر علاقوں میں جہاں اس کو تعمیر کیا گیا ہے وہاں بھی اس کو کو لیکر عوام ناراض ہیں ،۔ایس ڈی پی آئی کارکنان نے عوام سے اپیل کی ہے وہ اس سلسلہ میں خود غور کریں اور ہمارے اس قدم میں ہمارا ساتھ دیں ، ہماری دستخظی مہم میں حصہ لیں تاکہ ڈپٹی کمشنر تک جاکر اس مسئلہ کو حل کیا جائے ۔

Share this post

Loading...